بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ دہشتگردوں نے فرار ہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے کمانڈر طارق عرف ناصر سمیت 6 دہشتگرد مارے گئے۔ آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیاں قبضے میں لے لی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی اور دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہیں گے۔ عوام کی سماجی، اقتصادی ترقی کو سبوتاژ کرنے نہیں دیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

صبح 6 سے رات 11 بجے تک کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخل ہونے سے روکا جائے، سندھ ہائیکورٹ

صبح 6 سے رات 11 بجے تک کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخل ہونے سے روکا جائے، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو آج سے دن کے اوقات میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons