تازہ ترین
انگلینڈ‌ کا فاتحانہ آغاز، ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں‌ سے شکست

انگلینڈ‌ کا فاتحانہ آغاز، ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں‌ سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 56 رنز کا ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

انگلش اوپنر جیسن رائے 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جونی بیرسٹو 9 رنز پر پویلین لوٹ گئے، معین علی 3 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، جوز بٹلر 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے  اکیل اور روی رامپال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 14.2 اوورز میں 55 رنز پر ڈھیر کردیا، ویسٹ انڈین ٹیم کا صرف ‏ایک کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکا تھا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، لیندل سیمنز 3 اور ایون لیویز 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شیرمن ہٹمائر 9، ڈیوئن براوو 5 رنز بنا کر چلتے بنے تھے۔

نکلوسن پورن ایک اور کپتان کیرون پولارڈ 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تھے۔

عادل رشید نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ٹائمل ملز اور معین علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے جانے والے میچ میں کینگروز نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons