ٹیکس میں کمی کر کے خوردنی تیل کی قیمت 45 سے 50 روپے کم کررہے ہیں، فرخ حبیب

ٹیکس میں کمی کر کے خوردنی تیل کی قیمت 45 سے 50 روپے کم کررہے ہیں، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ٹیکس میں کمی کر کے خوردنی تیل کی قیمت 45 سے 50 روپے کم کررہے ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اس سال چینی کی پیداوار زیادہ ہوگی جبکہ مکئی کی فصل میں 18 فیصد اضافہ نظر آرہا ہے اور گندم کی نئی فصل میں بھی اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم وہ اقدامات کررہے ہیں جو 30 سال میں نہیں لیے گئے، ٹیکس میں کمی کر کے خوردنی تیل کی قیمت 45 سے 50 روپے کم کررہے ہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ ہم نے یوریا کی قیمت میں استحکام رکھا، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے اور ترسیلات زر میں 45 فیصد اضافہ ہوا، جو لوگ کہہ رہے کہ معیشت نہیں چل رہی انہیں تعصب کی عینک اتارنی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان عوام کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں، بلاول سے پوچھتا ہوں کراچی میں آٹا کیوں مہنگا بک رہا ہے؟ احساس پروگرام کا 30 فیصد سندھ میں دیا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں کشمیری صحافی شدید دباؤ میں کام کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں کشمیری صحافی شدید دباؤ میں کام کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا او …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons