تازہ ترین
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ کیخلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ کیخلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں آج ورلڈ چیمپئن انگلینڈ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز آمنے سامنے ہیں۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم میں کرس ووکس کو شامل کیا گیا ہے۔ دبئی میں ہونے والے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے جنہیں دنیا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا کنگ مانتی ہے، وہ اس فارمیٹ کے پہلے سنچری میکر بھی ہیں۔

کرس گیل کی عمر 42 سال ہے لیکن ان کی پاور ہٹنگ آج بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

دوسری جانب کرکٹ کا عالمی چیمپئن انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ کپ بھی جیتنا چاہتا ہے اور ایسا ممکن ہو بھی سکتا ہے کیونکہ اس کی ٹیم میں شامل ہیں ایک سے بڑھ کر ایک کھلاڑی اور انہی میں شامل ہیں جوز بٹلر جنہیں ویسٹ انڈیز کو جلد قابو کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ میچز کھیلے گی اور آخر میں گروپ 1 اور گروپ 2 کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons