تازہ ترین
پنجاب میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ جاری

پنجاب میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ جاری

صوبہ پنجاب میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ روز صوبے بھر میں 500 سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 546 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز صرف لاہور میں ڈینگی کے 361 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب سے ڈینگی کے کیسز کی تعداد 9 ہزار 491 ہوچکی ہے، صوبے میں اب تک ڈینگی سے 29 فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 2 ہزار 286 مریض داخل ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons