تازہ ترین
پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری

پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری

پاکستان میں کرونا سے مزید 15 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 552 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کرونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 39,179 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 552 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 15 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.40 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28359 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 67 ہزار 945 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 24081 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 842 مریض کرونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 15 ہزار 505 ہو گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons