پنجاب میں 40 سال سے زائد عمر کے 70 فیصد لوگ کرونا ویکسین لگوا چکے

پنجاب میں 40 سال سے زائد عمر کے 70 فیصد لوگ کرونا ویکسین لگوا چکے

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میو اسپتال لاہور میں نئے نیٹولوجی یونٹ کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر یاسمین رشد نے کہا کہ یہ یونٹ کو ایک کروڑ روپے سے مکمل کیا گیا ہے، پاکستان میں نومولود بچوں کی شرح اموات ہمسایہ ملکوں سے زیادہ ہے، صوبے میں 7 مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنائے جارہے ہیں۔

یاسمین راشد نے بتایا کہ پنجاب میں 40 سال سے زائد عمر کے 70 فیصد لوگ کرونا ویکسین لگوا چکے ہیں، مجموعی طور پر 5 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد کو کرونا ویکسین لگ چکی ہے، نومبر تک مزید دو کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام نجی لیبز میں ڈینگی ٹیسٹ 90 روپے میں ہوگا۔ وزیر صحت نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھی ڈینگی ٹیسٹ 90 روپے میں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

یہ خبر پڑھیئے

بی جے پی کے رکن اسمبلی کی غنڈہ گردی؛ بس اسٹینڈ پر بنے گنبدوں کو ہٹا دیا

کرناٹک میں مودی سرکار کے رکن اسمبلی نے ایک بس اسٹاپ پر بنے اسٹینڈ پر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons