پاک بھارت ٹاکرا، وزیراعظم بھی قومی ٹیم کی جیت کیلئے پرامید

پاک بھارت ٹاکرا، وزیراعظم بھی قومی ٹیم کی جیت کیلئے پرامید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے لئے وزیراعظم عمران خان نے بھی گرین شرٹس کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے اور ٹیم بھارت کے خلاف کامیاب ہو گی۔ عمران خان نے کہا کہ دعا ہے قومی ٹیم بھارت کو شکست دے، ان شاء اللہ بھارت سے ضرور جیتیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ کل بروز اتوار 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا اور اس حوالے سے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

فیفا ورلڈ کپ، گروپ ای کی ٹیموں سپین اور جرمنی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

سپین اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان 22ویں فیفا ورلڈ کپ کا 28واں میچ 1-1 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons