احساس پروگرام کیلئے دو سوساٹھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

احساس پروگرام کیلئے دو سوساٹھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ معاشرے کے غریب طبقے کی مشکلات کے خاتمے کی غرض سے احساس پروگرام کیلئے دو سو ساٹھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بات آج (ہفتہ) لاہور میں احساس سروے اندراج عمل کے جائزہ کیلئے احساس مرکز اندراج کے دورے کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آئندہ احساس مخصوص اشیائے ضروریہ اعانت پروگرام کیلئے الگ بجٹ کا اعلان کریں گے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام جس میں احساس کفالت، احساس نشوونما، بچوں کیلئے احساس وظائف اور دیگر شامل ہیں، کے مختلف اقدامات اس سروے سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں سروے جلد مکمل ہوگا جبکہ ملک بھر میں سروے مکمل کیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شان شاہد نے شوبز انڈسڑی میں بڑھتی طلاقوں کی وجہ بتا دی

شان شاہد نے شوبز انڈسڑی میں بڑھتی طلاقوں کی وجہ بتا دی

پاکستان شوبز کے سینئر اداکار شان شاہد کا بڑھتی شرح طلاق سے متعلق کہنا ہے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons