تازہ ترین
ہائی وولٹیج میچ: ٹی 20 عالمی کپ میں پاکستان اور بھارت کل 24 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گے

ہائی وولٹیج میچ: ٹی 20 عالمی کپ میں پاکستان اور بھارت کل 24 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گے

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ (کل) اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارتی ٹیم کو ویرات کوہلی لیڈ کریں گی۔ پوری دنیا کے شائقین کرکٹ کی نظریں اس ہائی وولٹیج میچ پر ہیں۔

سیاسی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک نے کافی عرصے سے باہمی سیریز نہیں کھیلی، اس دوران صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں دونوں ٹیموں کو آپس کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔

اس تمام تر صورتحال کے باوجود دونوں جانب شائقین کرکٹ میں جوش و ولولہ برقرار ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2007 سے 2016 تک 8 ٹی 20 میچ کھیلے گئے جس میں پاکستان نے ایک اور بھارت نے چھ میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔

گرین شرٹس کو بھارت کے خلاف ٹی 20 میچز میں واحد کامیابی بنگلور کے مقام پر دسمبر 2012 میں ملی تھی جب اس نے بھارت کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ ٹی 20 ورلڈکپ مقابلوں میں روایتی حریف پانچ مرتبہ آمنے سامنے آئے۔ چار میچوں میں بھارت نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا معرکہ 2007ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہوا جو ٹائی ہو گیا تاہم بال آئوٹ پر بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔

فائنل میں ایک بار پھر دونوں ٹیمیں مدمقابل آئیں اور اس بار بھی جیت بھارت کا مقدر بنی۔2012 کے ٹی 20 ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں تیسری بار آمنے سامنے آئیں اور اس میچ میں بھارت نے8 وکٹوں سے فتح سمیٹی۔ 2012 میں ہی پاکستانی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا، دو میچز کی سیریز کا پہلا میچ بنگلور میں ہوا جس میں پاکستان 5 وکٹوں سے کامیاب ہوا مگر احمد آباد میں ہونے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارت نے11 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔

بنگلہ دیش میں2014 کے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھی پاک بھارت ٹاکرا ہوا جس میں بھارت نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔2016 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ کے میچ میں مد مقابل آئیں، یہ میچ بھی بھارت نے 5 وکٹوں سے اپنے نام کیا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی 20 میچ 2016 کے ورلڈ کپ میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرایا۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons