تازہ ترین
وزیراعظم کا سعودی عرب کا تین روزہ دورہ آج سے شروع ہوگا

وزیراعظم کا سعودی عرب کا تین روزہ دورہ آج سے شروع ہوگا

وزیراعظم عمران خان آج (ہفتہ) سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ ریاض میں مشرق وسطیٰ میں شادابی کے اقدام کے آغاز سے متعلق سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد ہو گا جس میں وزیر خارجہ اور وفاقی کابینہ کے دوسرے ارکان شامل ہوں گے۔وزیراعظم سربراہ اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ترقی پذیر ملکوں کو درپیش مشکلات سے متعلق اپنا نقطہ نظر پیش کرینگے۔

وہ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے سلسلے میںقدرتی طریقوں سے مسائل حل کرنے کے آغاز سے متعلق پاکستان کے تجربے پر بھی روشنی ڈالیں گے۔یہ سربراہ اجلاس ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے اقدام کے نتیجے میں ہو رہا ہے۔

وزیراعظم اپنے دورے میں سعودی قیادت سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کرینگے جن میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ،پاکستانی کارکنوں کے لئے مزید مواقع پیدا کرنے اور سعودی عرب میں پاکستانیوں کی بہبود سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔فریقین باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کرینگے۔وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق ایک تقریب میں بھی شرکت کرینگے اور وہ بڑے سعودی سرمایہ کاروں اور تاجروں اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons