تازہ ترین
شمالی وزیرستان: میران شاہ میں آپریشن کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک، 2 سپاہی شہید

شمالی وزیرستان: میران شاہ میں آپریشن کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک، 2 سپاہی شہید

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقہ میران شاہ میں آپریشن کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد احمد اللہ مارا گیا۔

ہلاک ہونے والےدہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران سکیورٹی اہلکار 34 سالہ نائیک خلیل ساکن کوہاٹ اور 21 سالہ سپاہی شاکر اللہ، ساکن لکی مروت شہید ہو گئے۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons