تازہ ترین
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو خصوصی ہدایات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو خصوصی ہدایات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران آن لائن فاصلاتی تعلیم کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن جدید دور کی بدلتی ضروریات اور عالمی معیار کے مطابق فاصلاتی تعلیمی پالیسی مزید بہتر بنائے، فاصلاتی تعلیم کے پروگرام کو مرکزی تعلیمی نظام کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے آن لائن فاصلاتی تعلیمی پالیسی پر بریفنگ کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن فاصلاتی کورسز کا مواد مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق وضع کیا جانا چاہیے، ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طلباء کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے ورچوئل یونیورسٹی کے آن لائن اور فاصلاتی تعلیم کے پروگراموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ زیر تعلیم طلباء کی تعداد میں اضافے کیلئے ورچوئل یونیورسٹی جیسے اداروں کی کاوشیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت کو ایچ ای سی کی جانب سے بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ آن لائن فاصلاتی تعلیمی پالیسی کا بنیادی مقصد قواعد، ہدایات اور کم سے کم معیار کا تعین کرنا ہے جبکہ آن لائن فاصلاتی تعلیمی پالیسی کے تحت یونیورسٹیوں کو آن لائن اور فاصلاتی تعلیم کی اجازت دی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پالیسی کا مقصد معیار تعلیم برقرار رکھنے کیلئے یکساں امتحانی نظام قائم کرنا ہے، پالیسی پبلک اور پرائیویٹ جامعات کے سٹیک ہولڈرز، فاصلاتی تعلیم اور ای لرننگ کے ماہرین سے مشاورت کے بعد بنائی گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کے بعد کی ہیریٹیج رپورٹ اور کھیلوں کے بعد پائیداری ترقی کی رپورٹ جاری کردی گئی

4 فروری کو2022  بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ ہوگی۔یکم تاریخ کو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons