تازہ ترین

پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں:عمران سکندر بلوچ

پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کی ہدایت کے مطابق پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچائو کی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

آج ایک بیان میں سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ ڈینگی لاروا اور اس کی افزائش کے خاتمے کے لئے محکمہ صحت کی کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے بھر سے چار سو ستتر جبکہ صرف لاہور سے تین سو چون ڈینگی کے مریض سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب تک ڈینگی کے آٹھ ہزار آٹھ سو دو مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔عمران سکندر بلوچ نے عوام پر زور دیا کہ وہ ڈینگی سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons