ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی جانب سے دونوں ایکشن پلان پر نمایاں پیشرفت کا اعتراف

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی جانب سے دونوں ایکشن پلان پر نمایاں پیشرفت کا اعتراف

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی جانب سے دونوں ایکشن پلان پر نمایاں پیشرفت کا اعتراف کرتے ہوئے فی الوقت فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کے حوالے سے صورتحال کو برقرار رکھا جائے۔

یہ فیصلہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے انیس سے اکیس اکتوبر 2021 تک ہونے والے آن لائن اجلاسوں میں کیا گیا جس میں ٹاسک فورس کے ارکان نے پاکستان کی طرف سے کی گئی پیشرفت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق 2021 کے ایکشن پلان سے متعلق پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے مقررہ نظام الاوقات سے پہلے ایکشن پلان کے سات میں سے چار نکات پر عملدرآمد مکمل کیا جبکہ تین نکات پر عمل در آمد جاری ہے جو مقررہ مدت سے پہلے ہی مکمل کر لیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons