صدر مملکت نے قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کیلئے آرڈیننس جاری کردیا

صدر مملکت نے قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کیلئے آرڈیننس جاری کردیا-

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کیلئے آرڈیننس جاری کیاہے جس کا مقصد سیرت النبی صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم پر تحقیق کو فروغ دینا اورحضرت محمد صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں نوجوانوں کی رہنمائی کرنا ہے۔

آرڈیننس کانام قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی آرڈیننس ہے، وزیر اعظم اس کے سربراہ ہوں گے اورارکان کی تعداد چھ ہو گی۔ اس کے علاوہ ایک اعلیٰ سطح کا مشاورتی بورڈ بھی قائم کیا جائے گا جو اتھارٹی کے سربراہ کو مشورہ اور جامع رہنمائی فراہم کرے گا تاکہ اتھارٹی کے مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا اعلان عشرہ رحمت اللعالمین صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں کشمیری صحافی شدید دباؤ میں کام کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں کشمیری صحافی شدید دباؤ میں کام کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا او …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons