تازہ ترین
رواں سال کے اواخر تک مغربی ممالک میں زخیرہ شدہ کووڈ-19 ویکسین کی تعداد 600 ملین تک پہنچ جائے گی، ڈبلیو ایچ او

رواں سال کے اواخر تک مغربی ممالک میں زخیرہ شدہ کووڈ-19 ویکسین کی تعداد 600 ملین تک پہنچ جائے گی، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ  صحت کے گلوبل ہیلتھ فنڈنگ ​​سفیر اور سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے اکیس تاریخ کو  وبا کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ رواں سال کے اواخر تک مغربی ممالک میں زخیرہ شدہ کووڈ-19ویکسین کی تعداد 600 ملین تک پہنچ جائے گی۔

متعلقہ اداروں نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر مناسب حل تلاش نہ کیا گیا تو مغربی ممالک میں ویکسین کی 100 ملین خوراکیں آئندہ چند ماہ میں زائد المیعاد ہو جائیں گی۔ 
براؤن نے مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ویکسین شیئر کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر ویکسین نصف دنیا کو دستیاب ہے لیکن نصف حصہ محروم رہتا ہے تو یہ بین الاقوامی عوامی پالیسی کی سب سے بڑی ناکامی ہوگی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ  ڈبلیو ایچ او کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق، آئندہ سال کورونا وائرس سے متاثرہ 200 ملین سے زائد نئے  مصدقہ کیسز  سامنے آ سکتے ہیں، جن میں تین چوتھائی کم ویکسینیشن والے غریب ممالک میں ہوں گے ۔ 

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons