چشمہ رائٹ بینک کینال حقیقی گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اعظم عمران خان

چشمہ رائٹ بینک کینال حقیقی گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے وسیع قدرتی وسائل سے استفادہ کی ضرورت ہے، کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو خیبر پختونخوا کے لئے مربوط زراعت اور ترقیاتی منصوبوں بالخصوص چشمہ رائٹ بینک کینال (سی آر بی سی) سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی محمد حماد اظہر ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ،صوبائی وزراء خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا ، محب اللہ، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی خرم آغا، چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال (سی آر بی سی) کے لفٹ کم گریویٹی پروجیکٹ کی تعمیر جنوبی خیبر پختونخوا میں ایک وسیع علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ایک حقیقی گیم چینجر ثابت ہوگی، تکمیل کے بعد یہ منصوبہ خیبر پختونخوا میں تقریباً 3 لاکھ ایکڑ بنجر زمین کو سیراب کرے گا، یہ نہ صرف خطے میں غذائی تحفظ کو یقینی بنائے گا بلکہ مشرق وسطیٰ میں زرعی پیداوار کی برآمد بڑھا کر ملک کے لئے زرمبادلہ کے حصول کا ذریعہ بنے گا۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ علاقے میں کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کے لئے موثر اقدامات کریں، اس سے نہ صرف علاقے کے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ غربت و بھوک کے خاتمے، مقامی آبادی کے لئے اچھی تعلیم ، صحت کی بنیادی سہولیات اور دیگر شہری سہولیات کو یقینی بنانے میں معاونت ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے موجود وسیع قدرتی وسائل کی مکمل صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال (سی آر بی سی) کے میگا ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے متبادل مالیاتی ماڈلز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

صبح 6 سے رات 11 بجے تک کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخل ہونے سے روکا جائے، سندھ ہائیکورٹ

صبح 6 سے رات 11 بجے تک کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخل ہونے سے روکا جائے، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو آج سے دن کے اوقات میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons