سعودی عرب میں ریاض میلےکے سیزن 2 کا افتتاح کر دیا گیا ہے

سعودی عرب میں ریاض میلےکے سیزن 2 کا افتتاح کر دیا گیا ہے

سعودی عرب میں ریاض میلےکے سیزن 2 کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کےمطابق ریاض میلے کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز انجام پائی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،اس موقع پر انتہائی مہارت سے خصوصی ڈورنز کے ذریعے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی تصاویر فضا میں بنائی گئی جنہیں میلوں دور سے بھی دیکھا جاسکتا تھا۔

ریاض سیزن ٹو کی افتتاحی تقریب میں 1500 ماڈلز نے مختلف لباس پہن کر کرتب دکھائے جبکہ 2760 ڈرونز کے ذریعے لیزرلائٹس کا خصوصی شو پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ ریاض سیزن مارچ 2022 تک جاری رہے گااور اس سال ہونے والے ریاض سیزن میں 7500 مختلف پروگرامز منعقد کیے جائیں گے جن میں کنسرٹ، تھیٹرز، عرب ممالک کے ڈرامے اور ریسلنگ کے مقابلے شامل ہونگے ۔

یہ خبر پڑھیئے

صبح 6 سے رات 11 بجے تک کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخل ہونے سے روکا جائے، سندھ ہائیکورٹ

صبح 6 سے رات 11 بجے تک کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخل ہونے سے روکا جائے، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو آج سے دن کے اوقات میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons