تازہ ترین
ایک چین کا اصول چین-یورپی یونین تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے

ایک چین کا اصول چین-یورپی یونین تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے

اکیس اکتوبر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے۔

ایک چین کا اصول چین-یورپی یونین تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے۔ اکیس اکتوبر کو یورپی پارلیمنٹ میں یورپی یونین اور تائیوان کے سیاسی تعلقات اور تعاون کی رپورٹ کی منظوری دی گئی، جس پر چینی ترجمان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصول و ضوابط، ایک چین کے اصول اور تائیوان مسئلے پر یورپی یونین کے وعدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

چین اس کی شدید مذمت اور مخالفت کرتا ہے اور یورپی پارلیمنٹ کو چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے اقوال و افعال، اشتعال انگیزی نیزمحاذ آرائی کو فوراً بند کرنا چاہیئے۔ وانگ وین بین نے پرزور الفاظ میں کہا کہ متعلقہ فریق چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لئے چینی عوام کے مضبوط عزم اور صلاحیت کو کم نہ سمجھے۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons