پاکستان: کرونا سے مزید 16 افراد انتقال کرگئے

پاکستان: کرونا سے مزید 16 افراد انتقال کرگئے

پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کرونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کرونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33ویں نمبر پر آگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 622 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 16 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1112 مریض شفایاب ہوگئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 40 فیصد پر آگئی۔

پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 328 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 66 ہزار 826 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 44 ہزار 334 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 3 لاکھ 66 ہزار 157 کرونا ٹیسٹ کیئے جاچکے ہیں۔

سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 66 ہزار 750 ہو چکی ہے۔ پنجاب میں کرونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 38 ہزار 433 مریض پورٹ ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 132 ہوچکی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 571 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر میں کرونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 417 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

کرونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 149 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں۔ گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 374 کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

جوائے لینڈ اچھی فلم ہے، آسکر ایوارڈ جیت سکتی ہے، شرمین عبید چنائے

نامور فلم ساز شرمین عبید چنائے نے فلم جوائے لینڈ سے متعلق بڑی پیشگوئی کر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons