تازہ ترین
پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا مشن کامیاب

پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا مشن کامیاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو یورپی یونین کے 4 نائب صدور سمیت 30 سے زائد اراکین پار لیمنٹ نے جی ایس پلس اسٹیٹس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اٹلی، برسلز، ہنگری سمیت دیگر ممالک کا دورہ مکمل کرلیا، دورے کے دوران چوہدری محمد سرور کی یورپی یونین کے 4 نائب صدور سمیت 30 سے زائد اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات ہوئی۔

گورنر پنجاب نے انسانی حقوق کی کمیٹی سمیت دیگر اہم کمیٹیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں جبکہ اٹلی کے اراکین اسمبلی اور سینیٹرز سے بھی ملاقاتیں ہوئی۔

گورنر پنجاب ہنگری کے وزیر زراعت اور دفاتر خارجہ کے نمائندوں سے بھی ملے، ملاقاتوں میں نائب صدور، اراکین پارلیمنٹ کی جی ایس پلس اسٹیٹس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کردی۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی وجہ سے 20 ارب ڈالرز سے زائد کا فائدہ ہوچکا، جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہی آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا اپنے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کا منصوبہ ناکام ہورہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons