تازہ ترین
کرونا کی پانچویں لہر سے بچنے کیلئے مکمل ویکسینیشن یقینی بنانا ہوگی، اسد عمر

کرونا کی پانچویں لہر سے بچنے کیلئے مکمل ویکسینیشن یقینی بنانا ہوگی، اسد عمر

وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلی عالمی وباء کی پانچویں لہر سے محفوظ رہنے کے لئے ہمیں کرونا ویکسینیشن کے اہداف کو یقینی بنانا ہو گا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ یہاں کرونا کی پانچویں لہر نہیں ہے ہمیں کرونا ویکسینیشن کے لئے متعین کیے گئے اہداف کو یقینی بنانا ہو گا۔

وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا اگر عوام کی بڑی تعداد کرونا کی ویکسین نہیں لگواتی کیسز میں کمی کے باوجود ہم خطرے کی زد میں رہیں گے۔ یاد رکھیں کرونا سے محفوظ رہنے کے لئے دوسری خوراک ضروری ہے لہذا ویکسینیشن مکمل کروا لیں۔

اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ملک میں کرونا ویکسینیشن کے حوالے سے بہترین پر فارمنس اسلام آباد، پشاور، گلگت اور میرپور آزاد کشمیر میں ہے جبکہ حیدر آباد نوشہرہ، فیصل آباد، کراچی، کوئٹہ، منگورہ اور مردان میں انتظامیہ کو اپنی پرفارمنس بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons