پشاور: فورسز کی کارروائی میں داعش خراسان کے تین دہشتگرد ہلاک

پشاور: فورسز کی کارروائی میں داعش خراسان کے تین دہشتگرد ہلاک

پولیس اور سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی میں داعش خراسان کے تین دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی پشاور کے علاقے شاہ پور میں کی گئی جس میں تین دہشتگرد مارے گئے اور ان کے تین ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کا بتانا ہےکہ داعش خراسان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم پہنچی تو دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی، فورسز کی جوابی فائرنگ میں دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے تین ایس ایم جیز، ہینڈ گرنیڈ اور کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریش شروع کردیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

فوج پروپیگنڈا کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons