روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا، گورنر اسٹیٹ بینک

روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہےکہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے لہٰذا اس فائدے کو بھی مد نظر رکھا جائےکہ کتنے لوگ مستفید ہوئے۔

مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل سب کے سامنے آئے گی اور کوئی ایسی ڈیل نہیں کی جائے گی جس سے ملکی معیشت کو مذید نقصان ہو۔

ڈالر اور روپے کی قدر سے متعلق رضا باقر نے کہا کہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے، اس فائدے کو بھی مد نظر رکھا جائےکہ کتنے لوگ مستفید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 26 شرائط پوری کردیں لہٰذا پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان دیگر ممالک سے بھی سی پیک طرز کے معاہدے کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے مالی سال جی ڈی پی گروتھ تقریباً 4 فیصد رہی اور 4 فیصد رئیل جی ڈی پی کا مطلب ہےکہ مہنگائی کے مقابلے میں عوام کی آمدنی میں بھی 4 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ خبر پڑھیئے

خوبصورت مناظر سے بھرپور سعودی عرب

خوبصورت مناظر سے بھرپور سعودی عرب

سعودی عرب نہ صرف ایک “تیل کی بادشاہت” ہے، بلکہ اس میں انتہائی خوبصورت مناظر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons