تازہ ترین
باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 4 جوان شہید

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 4 جوان شہید

پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی برودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات دبرئی میں آپریشن کے دوران پیش آیا، شہید ہونے والوں میں ایف سی کے 2 اہلکارلانس نائیک مدثر اور سپاہی جمشید جبکہ 2 پولیس اہلکار سپاہی عبدالصمد اور نور رحمان شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ایسے بزدلانہ واقعات سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔

گذشتہ روز بلوچستان کےعلاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی محمد قیصر شہید ہوگئے تھے تاہم واقعے کے ذمہ داروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کے بعد کی ہیریٹیج رپورٹ اور کھیلوں کے بعد پائیداری ترقی کی رپورٹ جاری کردی گئی

4 فروری کو2022  بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ ہوگی۔یکم تاریخ کو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons