وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں اگر قانون کے دائرے میں رہیں تو انہیں ان کے احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں۔
بدھ کے روز راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو ملک میں انتشار پیدا کرنے کی راہ اختیار نہیں کرنی چاہیئے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی کے حوالے سے صورتحال کی خود نگرانی کررہے ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے ایک بار پھر بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا اور اسے پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔