وزیراعظم کی نیو بالاکوٹ سٹی منصوبے کو سیاحتی مقام کے طور پر مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی نیو بالاکوٹ سٹی منصوبے کو سیاحتی مقام کے طور پر مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے نیو بالاکوٹ سٹی منصوبے ایرا سے لے کر سیاحتی مقام کے طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیو بالاکوٹ سٹی کو سیاحتی مرکز بنانے سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیو بالاکوٹ سٹی کی ترقی خیبر پختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے، خیبر پختونخوا حکومت پہلے ہی اس مقصد کے لئے زمین حاصل کر چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبے میں یوتھ ہاسٹل، تھیم پارک، کیمپنگ گراؤنڈ اور تھری اسٹار ہوٹل شامل ہوں گے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے پہاڑی علاقوں میں نئے سیاحتی مقامات بنارہے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نجی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت دینے کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ نیو بالاکوٹ سٹی منصوبے ایرا سے لے کر سیاحتی مقام کے طور پر مکمل کریں، غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لئے زیر کاشت اراضی کو منصوبے میں شامل نہ کیا جائے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نیو بالاکوٹ سٹی کو بطور سیاحتی مرکز ترقی دینے کی فزیبیلیٹی مکمل کرلی، نیو بالاکوٹ سٹی بطور سیاحتی مرکز منصوبہ 19.5 ارب روپے میں بنے گا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ منصوبے میں 6753 میں سے 63 فیصد رہائشی پلاٹ مقامی متاثرین کے لئے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 2480 رہائشی اور 575 کمرشل پلاٹس کے علاوہ 800 اپارٹمنٹس نیلام کیے جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

صبح 6 سے رات 11 بجے تک کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخل ہونے سے روکا جائے، سندھ ہائیکورٹ

صبح 6 سے رات 11 بجے تک کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخل ہونے سے روکا جائے، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو آج سے دن کے اوقات میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons