پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی پیروی بھر پور طریقے سے جاری رکھے گی، وزیر مملکت فرخ حبیب

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی پیروی بھر پور طریقے سے جاری رکھے گی، وزیر مملکت فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کے حوالے سے مریم صفدر اور بلاول زرداری کو تلاشی دینا پڑے گی، یہ جوتے اتار کے بھاگنے کی تیاری میں ہیں لیکن اس دفعہ انھیں بھاگنے نہیں دیں گے،اصل کہانی اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے بعد سامنے آنی ہے کہ کیسے پارٹی اکائونٹس کو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا گیا، پارٹی اکائونٹس میں بھی پاپڑ والے، فالودے والے کردارسامنے آئیں گے، پی ٹی آئی نے سکروٹنی کمیٹی کے سامنے اپنا مکمل ریکارڈ پیش کیا، ای سی پی کو 40 ہزار عطیات دینے والوں کا ریکارڈ اور 16 والیم پیش کیے ہیں، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ جے یوآئی سمیت تمام پارٹیوں سے اکائونٹس کا حساب لے، فضل الرحمان نے آج تک پارٹی اکائونٹس کا حساب نہیں دیا۔

وہ بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر اور بلاول زرداری نہ قانون کو مانتے ہیں اور نہ ہی آئین کو، ادارے ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں تو یہ حملہ آور ہوتے ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ یہ لوگ سپریم کورٹ، نیب پر حملہ آور ہوئے، ججز کے خلاف تنقید ان کا وطیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے ایک سب کمیٹی قائم کی ہے جس کا 25 اکتوبر کو اجلاس ہوگا، ہمارے فنانشل ایکسپرٹ اور چارٹر اکائونٹ 8 دن پیپلز پارٹی اور پھر 8 دن ،ن لیگ کے اکائونٹس کی جانچ پڑتال کریں گے،یومیہ کی بنیاد پر جانچ پڑتال کی اپ ڈیٹ قوم کے سامنے رکھتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مریم صفدر کو چیلنج ہے کہ اب انھیں راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے، مریم جسٹس ریٹائرڈ قیوم کے فون والے انصاف کی منتظر ہیں،جب بھی ان سے سوال ہو رونا دھونا شروع کر دیتی ہیں، قوم سوال کررہی ہے کہ ان کے اکاؤنٹس میں پیسے ڈالنے والے کونسے فرشتے ہیں، 4 سال سے انہوں نے کروڑوں روپے بھجوانے والوں کے نام نہیں بتائے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی پیروی بھر پور طریقے سے جاری رکھے گی، مریم اور بلاول اپنی رسیدیں دیں، دوبارہ قطری خط یا جعلی ٹرسٹ ڈیڈ نہ لے آئیے گا، اصل کہانی اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے بعد سامنے آنی ہے کہ کیسے پارٹی اکائونٹس کو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا گیا،

پارٹی اکاؤنٹس میں بھی پاپڑ والے، فالودے والے کردارسامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے پولیٹکل فنڈ ریزنگ متعارف کرائی، دونوں جماعتوں کو مشورہ ہے کہ رسیدیں نہ چھپائیں اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سکروٹنی کمیٹی میں پیش کیے گئے ریکارڈ کے مطابق دونوں پارٹیوں کے اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں جو گوشواروں میں ظاہر نہیں،پارٹی فنڈز کس طرح استعمال ہوئے اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی پی امریکا اور برطانیہ میں لمیٹیڈ کمپنیوں کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چین اور عرب ممالک کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون میں نمایاں پیش رفت

چین اور عرب ممالک کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون میں نمایاں پیش رفت

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے 8 تاریخ کو  یومیہ پریس کانفرنس میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons