تازہ ترین
ہنگو: دہشتگردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ، سپاہی شہید

ہنگو: دہشتگردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ، سپاہی شہید

ہنگو کے علاقےتھل میں دہشتگردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 26 سالہ سپاہی وقاص شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ رات دہشت گردوں نے ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ پاک فوج نے فوری اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے  دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنادیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج  کے سپاہی وقاص نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ علاقے میں دہشتگردوں کے صفایا کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons