انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 173 روپے 35 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔

دو روز قبل ڈالر ایک روپیہ 82 پیسے مہنگا ہو کر 173 روپے پر آ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر 172.78 پر پہنچ گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 171.18 روپے پر بند ہوا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور ڈالر کی طلب میں اضافے کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ روپے پر اضافی دباؤ حکومت اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مابین جاری مذاکرات کے اختتام کے لئے طے شدہ ٹائم فریم نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوا جس کی وجہ سے فنڈ سے اگلی قسط جاری کرنے میں تاخیر ہوئی۔

اس حوالے سے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے بتایا کہ یکدم ڈالر کی قیمت میں اضافہ تشویش ناک ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری، آج بھی 4 میچز ہوں گے

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں آج بھی چار …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons