تازہ ترین
بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے پر پاک بحریہ کو سلام پیش کرتا ہوں، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد

بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے پر پاک بحریہ کو سلام پیش کرتا ہوں، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کرنے والی بھارتی آبدوز کا پیشگی سراغ لگانے پر پاک بحریہ کو سلام پیش کرتے ہوئے پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔

منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرتی بھارتی آبدوزکا سراغ لگانےپر پاک بحریہ کوسلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع میں پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کاپہلے ہی بہت معترف ہوں، رواں ماہ آبدوز “حمزہ” کے دورے سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر میرا یقین مزیدپختہ ہوگیاہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت شاید بھول بیٹھا تھاکہ پاک بحریہ بھی دیگر فورسز کی طرح ہمہ وقت مستعد اور چوکس ہے، دنیا بھارت کی پاکستان مخالف جارحیت کا نوٹس لے۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons