تازہ ترین

نامور سابق آسٹریلوی کرکٹر گھریلو تشدد کے کیس میں گرفتار

آسٹریلیا کے نامور سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل سلیٹر کو مبینہ طور پر گھریلو تشددکے واقعے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مبینہ گھریلو تشدد کا واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تاہم سابق کرکٹر کی گرفتاری آج صبح ہوئی۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیکل سلیٹر کو ابھی چارج نہیں کیا گیا اور اس سے معاملے پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

نیوساؤتھ ویلز پولیس نے معاملے پر کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی شکایت کے بعد 51 سال کے شخص کو گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ مائیکل سلیٹر 74 ٹیسٹ میچز اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ مائیکل سلیٹر نے ٹیسٹ میں 42.83 کی اوسط سے 5312 اور ون ڈے میں 24.07 کی اوسط سے 987 رنز اسکور کیے۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons