تازہ ترین
کابل میں سکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، سی ایم جی کی رپورٹ

کابل میں سکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، سی ایم جی کی رپورٹ

چائنا میڈیا گروپ کے رپورٹر دانیال خان نے 17 اکتوبر کو کابل کے بازاروں اور سڑکوں کا دورہ کیا اور شہر کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر مقامی لوگوں سے انٹرویو لیا۔

کابل کی سڑکوں پر ، سی ایم جی رپورٹر  نے کئی ہتھیاروں سے لیس طالبان سپاہیوں کو دیکھا جو شہر میں گشت کر رہے تھے۔ انٹرویو کے دوران ، بہت سے لوگوں نے کہا کہ کابل میں موجودہ امن و امان اور سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، اور سماجی نظم آہستہ آہستہ بحال ہو رہا ہے۔

سڑک پر جوس اور بسکٹ بیچنے والے ایک تاجر نے بتایا کہ وہ کابل کی موجودہ سکیورٹی صورتحال سے مطمئن ہیں۔ نئی افغان حکومت کے قیام سے پہلے کابل کی سڑکوں پر ڈکیتی جیسے کئی جرائم ہوتے رہتے  تھے۔ طالبان کے آنے کے بعد ، امن و امان واضح طور پر بہتر ہوا ہے، اور وہ کہیں بھی ، کسی بھی وقت جا سکتا ہے۔

مشکل معاشی صورتحال اور خوراک اور سامان کی قلت اب بھی تشویشناک ہے۔ ان مسائل کو مناسب طریقے سے حل کرنا کابل کے لوگوں کی ایک بڑی توقع بن گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons