تازہ ترین
شہریوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے صحت کارڈز دئیے جائیں گے: وزیراعظم

شہریوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے صحت کارڈز دئیے جائیں گے: وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستا ن کو ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اسلام آباد میں رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت غریبوں کا خیال رکھے گی ، انصاف یقینی بنائے گی ،اخلاقی اقدار کو فروغ دے گی ، بد عنوانی کی روک تھام اور خاندانی نظام کو محفوظ بنائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم حضرت محمد ۖ کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ایک قوم کی حیثیت سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو سیرت نبوی اور اسوئہ حسنہ سے روشناس کرانے کیلئے رحمت اللعالمین اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری جدوجہد انصاف کے فروغ اور ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کے لئے ہے جہاں لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہو اور غریب کو انصاف ملے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ لوگوں کو اشیاء خوردونوش پر اعانت اور گھروں کی تعمیر اور کاروبار کیلئے قرضے فراہم کئے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ شہریوں کوعلاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے صحت کارڈز دئیے جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کے بعد کی ہیریٹیج رپورٹ اور کھیلوں کے بعد پائیداری ترقی کی رپورٹ جاری کردی گئی

4 فروری کو2022  بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ ہوگی۔یکم تاریخ کو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons