تازہ ترین

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج سے 21 اکتوبر تک پیرس میں ہو گا

ایف اے ٹی ایف کا تین روزہ اجلاس آج سے 21 اکتوبر تک پیرس میں ہو گا۔

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلے گا یا برقرار رہے گا۔ پاکستان کی کارکردگی پر ایف اے ٹی ایف کی ٹیم غور کرےگی۔ پاکستان کی جانب سے ٹیرر فنانسنگ سمیت اب تک کی کارکردگی کی جائزہ  رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے فیٹف کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر اب تک 26 نکات پر عمل کیا ہے۔ دہشت گردوں کو دی جانے والی سزاؤں اور قانونی چارہ جوئی کے نکتہ پر جزوی عملدرآمد کیا گیا۔

پاکستان نے اے پی جی کی 40 میں سے 35 سفارشات پر بھی عمل کیا ہے۔ فیٹف پاکستان کے زمینی حقائق اور قانون سازی پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کا حتمی فیصلہ اس کے بعد ہی کیا جائے گا۔

پاکستان کے اسٹیٹس میں تبدیلی کا فیصلہ اپریل 2022 تک کئے جانے کا امکان ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کے بعد کی ہیریٹیج رپورٹ اور کھیلوں کے بعد پائیداری ترقی کی رپورٹ جاری کردی گئی

4 فروری کو2022  بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ ہوگی۔یکم تاریخ کو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons