تازہ ترین

پاک بھارت میچ منسوخ نہیں ہوسکتا، بی سی سی آئی

بھارت میں کرکٹ کے امورے چلانے والے ادارے بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں ہونے والا میچ منسوخ نہیں ہوسکتا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیو شکلا کا یہ ردِعمل ان کے ملک میں پاکستان اور بھارت کے درمیان طے شدہ گروپ میچ کی منسوخی کے مطالبے پر سامنے آیا۔

راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ایسے ٹورنامنٹس جنہیں کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے، ان میں شامل ممالک ایک مرتبہ کھیلنے کا وعدہ کرلیں تو اس سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں کسی بھی ٹیم کے خلاف کھیلنے سے انکاری نہیں ہوسکتے، آپ کو ایسے ایونٹس میں کھیلنا ہی ہے۔ 

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons