تازہ ترین

شبلی فراز کا سائنسدانوں، انجینئروں پر تحقیقی کلچر کو فروغ دینے پر زور

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر شبلی فراز نے سائنسدانوں اور انجینئروں پر زور دیا ہے کہ وہ تحقیق کے کلچر کو فروغ دیں تاکہ ملک کو درپیش مسائل کو حل کیاجا سکے۔

پیر کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کا انحصار سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدت پر ہے جو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔وزیر سائنس نے کہا کہ پاکستان مادی وسائل سے مالا مال ہے لیکن بدقسمتی سے ان وسائل سے استفادہ نہیں کیا گیا۔ شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں پاکستان کا بہتر مستقبل یقینی بنانے کیلئے برآمدات میں تنوع لانا ہو گا۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons