تازہ ترین
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:عمان نے پاپوانیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:عمان نے پاپوانیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں عمان نے پاپوانیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

عمان کے الامارات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم عمان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم پاپوانیوگنی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاپوانیوگنی نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر عمان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا۔

عمان نے جارحانہ بیٹگ کرتے ہوئے بغیر وکٹ کے نقصان پر 13 اعشاریہ 4 اوورز میں ہدف کو حاصل کرلیا۔ عمان کی طرف سے جاتیندر سنگھ 73 اور عاقب الیاس 50 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

میزبان ٹیم کے ذیشان مقصود کو ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کے بعد کی ہیریٹیج رپورٹ اور کھیلوں کے بعد پائیداری ترقی کی رپورٹ جاری کردی گئی

4 فروری کو2022  بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ ہوگی۔یکم تاریخ کو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons