تازہ ترین

احساس ریڑھی بان منصوبہ میں خواتین اور خواجہ سراؤں کا خصوصی کوٹہ مختص ہے: ڈاکٹر ثانیہ نشتر

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ریڑھی بان منصوبہ میں خواتین اور خواجہ سرا ؤں کا خصوصی کوٹہ مختص ہے، جس کا مقصد ان کو مناسب کاروباری ماحول کی فراہمی سے باعزت روز گار کمانے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ احساس ریڑھی بان منصوبہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جی ایٹ، جی ٹین اور جی الیون سیکٹرز میں شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سیکٹرز کے مراکز میں غریب اور پھیری فروشوں کو لائسنس اور کاروبار کیلئے جدید ترین ریڑھیاں فراہم کی جائیں گی جس کیلئے ایک جامع سروے کیا جائیگا ۔

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کے بعد کی ہیریٹیج رپورٹ اور کھیلوں کے بعد پائیداری ترقی کی رپورٹ جاری کردی گئی

4 فروری کو2022  بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ ہوگی۔یکم تاریخ کو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons