پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی

پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پورے خطے کی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔

صوابی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے جس سے پورے خطے کے حالات پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے۔ اسد قیصر نے کہا کہ رشکئی اقتصادی زون سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اورروزگار کے سینکڑوں مواقع پیدا ہوںگے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی عالمی وبا کے باعث پوری دنیا میں معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں ۔سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہاکہ حکومت خیبرپختونخوا میں بڑے منصوبوں کے افتتاح سمیت عوام کی فلاح کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔

یہ خبر پڑھیئے

چین اور عرب ممالک کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون میں نمایاں پیش رفت

چین اور عرب ممالک کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون میں نمایاں پیش رفت

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے 8 تاریخ کو  یومیہ پریس کانفرنس میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons