تیل کی قیمت میں اضافے پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، فواد چودھری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافے پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جیسے ہم کوئی دنیا سےعلیحدہ سیارے پر ہوں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ دنیامیں تیل اور گیس کی قیمت بڑھ جائے تو پاکستان میں اوپر جائے گا۔ سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا۔ فواد چوہدری نے لکھا کہ کل قیمتیں کم ہو جائیں تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔ ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے۔ معاشی مشکلات عارضی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ انڈسٹری، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں۔ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں پرائیویٹ سیکٹرزورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔ آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

فیفا ورلڈ کپ، گروپ ای کی ٹیموں سپین اور جرمنی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

سپین اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان 22ویں فیفا ورلڈ کپ کا 28واں میچ 1-1 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons