ہیٹی:17 عیسائی مشنری اغوا کر لئے گئے

امریکی ملک ہیٹی کے دارالحکومت سے عیسائی مشنری اور ان کے اہل خانہ سمیت 17 افراد کو ایک گینگ نے اغوا کرلیا ہے۔ مغویوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اغوا اس وقت ہوا جب مشنری یتیم خانے سے جا رہے تھے۔ ایک مقامی سکیورٹی ذرائع نے اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مغویوں مسلح گروہ کے پاس ہیں۔ امریکی حکومت نے ابھی تک اس واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ ہیٹی کے دارالحکومت کے غریب ترین اضلاع کو برسوں سے مسلح گروہ کنٹرول کرتے آ رہے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے پورٹ او پرنس اور اس کے دور دراز علاقوں کے دیگر حصوں تک اپنا اثرورسوخ بڑھا دیا ہے، جس کی وجہ سے اغوا کی کارروائیوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ پورٹ او پرنس میں قائم سول سوسائٹی گروپ، سینٹر فار اینالیسس اینڈ ریسرچ ان ہیومن رائٹس کے مطابق 2021 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 600 سے زائد اغوا ریکارڈ کیے گئے ، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 231 تھے۔

جولائی میں صدر جوویل مویس کے قتل اور اگست میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد امریکہ کے غریب ترین ملک ہیٹی میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

صبح 6 سے رات 11 بجے تک کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخل ہونے سے روکا جائے، سندھ ہائیکورٹ

صبح 6 سے رات 11 بجے تک کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخل ہونے سے روکا جائے، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو آج سے دن کے اوقات میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons