خلاء میں پہلی فلم کی عکس بندی، روسی عملہ واپس آ گیا

خلاء میں پہلی فلم کی عکس بندی کر کے روسی عملہ واپس زمین پر پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی اداکارہ یولیا پریسلڈ اور فلم کے ہدایت کار کلم شپنکو نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 12 دن گزارے۔ فلم ’ دی چیلنج ‘ کا عملہ سویوز ایم ایس 19 خلائی جہاز کے ذریعے 5 اکتوبر کو خلاء میں گیا تھا۔

روسی فلم پروجیکٹ مکمل ہونے پر روس خلاء میں فلم بنانے والا پہلا ملک بن جائے گا۔ گزشتہ سال فلم اسٹار ٹام کروز، ناسا اور اسپیس ایکس نے خلاء میں فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری، آج بھی 4 میچز ہوں گے

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں آج بھی چار …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons