قومی معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور وہ عناصر جو ریاستی اداروں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں اُن کو اپنے مذموم عزائم میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی سیاسی عد م استحکام نہیں اور ملک دشمن عناصر کی خواہشات ہر گز پوری نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی اور جمہوری اور سلامتی کے ادارے مزید مستحکم ہوں گے۔

عید میلاد النبی ۖ کی تقریبات منانے کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہاکہ اس مبارک دن کی تمام تقریبات کے انعقاد کی تیاریوں کوحتمی شکل دے دی گئی ہے جن میں کنونشن سینٹر میں دوروزہ رحمت للعالمین کانفرنس سے وزیر اعظم عمران خان کا خطاب بھی شامل ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کا بل منظور کر لیا

27 نومبر کو ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کے شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons