تازہ ترین

ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا۔

تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اوراسلام آباد میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج (اتوار) صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد اُنیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہوراور کراچی بیس، پشاور سترہ، کوئٹہ آٹھ، گلگت گیارہ، مری پندرہ اورمظفرآباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم سرد ہو گیا۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد، بھمبر، سماہنی، باغ اور نکیال سمیت مختلف شہروں میں صبح سویرے ہلکی او رتیز بارش ہوئی۔

ادھر گلگت بلتستان کے ضلع استور اور دیامر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر ہونے والی برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons