آئی ایم ایف ٹیکس بڑھانے کا کہہ رہا ہے، شہزاد اکبر

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیکس بڑھانے کا کہہ رہا ہے۔

شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکومت جب سے آئی ہے، شوگر اسکینڈلز سمیت دیگر مسائل کی انکوائری کرائی ہے، وفاقی حکومتوں نے پہلے ایسے کبھی انکوائریاں نہ کیں اور اگر کی بھی تو عوام کو نہیں بتائیں۔

شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں گزشتہ پانچ سال کے آڈٹ کے نتیجے میں 619 ارب کے واجبات تمام شوگر ملز پر نافذ ہوئے، یہ سیلز ٹیکس 89 ملز نے چھپایا تھا، 10 شوگر ملز نے ہائی کورٹس سے اسٹے لیا ہوا ہے، ان سٹے لینے والوں میں کچھ شریف لوگ بھی شامل ہیں، 619 ارب کے ٹیکس میں سے 31 ارب کا معاملہ عدالت میں ہے، گزشتہ شوگر ملز سے ٹیکس کی مد میں دوگنا ریکوری ہوئی جو بڑی کامیابی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کا بل منظور کر لیا

27 نومبر کو ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کے شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons