پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید17 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 269 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 720 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار 384 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44ہزار831کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.60 فیصد رہی۔

یہ خبر پڑھیئے

ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کا بل منظور کر لیا

27 نومبر کو ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کے شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons