تازہ ترین
بلوچستان زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کی جانب سے امدادی کیمپس کا انعقاد

بلوچستان زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کی جانب سے امدادی کیمپس کا انعقاد

پاک بحریہ نے بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں بلخصوص ہرنائی، نیو جلالہ آباد اور اختر آباد میں ریلیف کیمپس قائم کئےہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ریلیف کیمپس کا انعقاد ایف سی (نارتھ)، پی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ کی معاونت سے کیا گیا ہے۔ ان ریلیف کیمپس کے دوران زلزلہ زدگان میں ضروریات روزمرہ اور دیگر امدادی سامان کی تقسیم کی گئی۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر کوئٹہ نے سی ایم ایچ اور سول اسپتال کوئٹہ میں بھی زلزلہ سے متاثرہ مریضوں کی تیمار داری کی اور ان میں امدادی سامان تقسیم کیا، انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کے بعد کی ہیریٹیج رپورٹ اور کھیلوں کے بعد پائیداری ترقی کی رپورٹ جاری کردی گئی

4 فروری کو2022  بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ ہوگی۔یکم تاریخ کو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons