پاکستان میں اشیاء خوردنوش کی قیمتیں دنیا کے مقابلہ میں انتہائی کم سطح پر ہیں، ڈاکٹر شہباز گِل

پاکستان میں اشیاء خوردنوش کی قیمتیں دنیا کے مقابلہ میں انتہائی کم سطح پر ہیں، ڈاکٹر شہباز گِل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل اپوزیشن کا پروپیگنڈا گھٹیا سیاست کی بقا کیلئے ہے، اس وقت دنیا بحرانوں کی زد میں ہے، دنیا میں اشیا خوردونوش کی قیمتیں 10 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ دنیا میں اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں اضافہ اور کورونا وباء کی وجہ سے سپلائی چین میں بگاڑ پیدا ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ اس باوجود پاکستان میں اشیاء خوردنوش کی قیمتیں دنیا کے مقابلہ میں انتہائی کم سطح پر ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ عالمی منڈی میں کروڈ آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، برنٹ کروڈ آئل کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پر ہے، گزشتہ ایک سال میں قیمتیں 37 ڈالرفی بیرل سے بڑھ کر 85 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران تیل کی پیداوار کم ہوئی اور طلب اور رسد کے مسائل پیدا ہوئے ۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ اس کے باوجود پاکستان میں قیمتوں میں نسبتاً کم اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین اور عرب ممالک کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون میں نمایاں پیش رفت

چین اور عرب ممالک کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون میں نمایاں پیش رفت

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے 8 تاریخ کو  یومیہ پریس کانفرنس میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons